جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے

سرویکل کینسر کے خلاف پاکستان میں سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع

اسلام آباد: پاکستان میں انسدادِ سرویکل کینسر کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم شروع ہونے جارہی ہے، جو 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ یہ مہم اقوام متحدہ اور یونیسیف کے تعاون سے ممکن بنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی آخری کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ یونیسیف نے نہ صرف ویکسین فراہم کی ہے بلکہ اس کے ساتھ اعشاریہ 3 ایم ایل والی سرنجز بھی پاکستان بھیجی ہیں تاکہ ویکسینیشن کے عمل میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ ڈوزز اور اتنی ہی تعداد میں سرنجز موصول ہوئی ہیں۔ ان ویکسینز اور سرنجز کی مجموعی مالیت تقریباً 10 ارب روپے بتائی جارہی ہے۔ یہ تمام سہولتیں یونیسیف کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں تاکہ پاکستان میں اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

انسدادِ ایچ پی وی مہم کے دوران پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سرکاری اور نجی اسکولوں میں جا کر 9 تا 14 سالہ بچیوں کو یہ ویکسین لگائیں گی۔ اس مہم کا مقصد مستقبل میں سرویکل کینسر کے خطرات کو کم کرنا اور بچوں کو محفوظ بنانا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، کیونکہ اس سے لاکھوں بچیوں کو ایسی بیماری سے بچاؤ ممکن ہو گا جو زندگی بھر کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں