حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے صدرِ پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔ حتمی منظوری صدر مملکت کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد اس تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں ممکنہ طور پر گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما بھی موجود تھے جن میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری ہیں، جو ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگر صدرِ پاکستان اس سمری کی منظوری دے دیتے ہیں تو نہال ہاشمی جلد سندھ کے نئے گورنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔
سیو آور پاک
