ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے اعلان کر دیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج (Emission) ٹیسٹ کی فیس اب لازمی ہوگی، اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
موٹر سائیکل کے مالکان اب 100 روپے ٹیسٹ فیس جمع کروائیں گے، اور اگر یہ فیس نہ دی گئی تو سخت کارروائی عمل میں آئے گی۔
رکشہ مالکان کے لیے یہ فیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے، اور جمع کروانا لازمی ہوگا۔
کار مالکان کے لیے نئے نرخ:
- 1000 سی سی تک: 500 روپے
- 1000 سے 1500 سی سی: 800 روپے، عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد ہوگا
- 1500 سے 2500 سی سی: 1000 روپے
- 2500 سے 4500 سی سی: 1500 روپے، فوری پابندی لازم
- 4500 سی سی سے زائد: 2000 روپے، تمام مالکان فوری فیس جمع کرائیں
تمام فیسیں سرکاری اکاؤنٹ C-03855 میں جمع ہوں گی، اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے واضح کیا کہ یہ اقدامات صاف ہوا اور ماحول دوست پنجاب کے لیے ضروری ہیں، اور ہر گاڑی کے مالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ فیس بروقت ادا کرے۔
سیو آور پاک
