سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی، جو اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور کے عہدے پر فائز تھے، آج دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وزارت کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ اور تمام لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے بھی اس افسوسناک خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعید بن عبداللہ القحطانی نے تقریباً 60 سال تک وزارت داخلہ میں مثالی انداز میں خدمات انجام دیں اور ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے نبھائیں۔
لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سیکیورٹی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ اپنے طویل کیریئر کے دوران کئی اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہے۔ ان کی خدمات کو سعودی وزارت داخلہ میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔
سیو آور پاک
