جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان پاکستان کی معیشت بزنس کمیونٹی چلاتی ہے
شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان پاکستان کی معیشت بزنس کمیونٹی چلاتی ہے

شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان پاکستان کی معیشت بزنس کمیونٹی چلاتی ہے

کراچی (نمائندہ خصوصی): صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے دوران کہا کہ یہ ان کا کاٹی میں پہلا دورہ نہیں، وہ اس سے قبل بھی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ یہ سمجھتی ہے کہ ملک کی معیشت کو آگے بڑھانے میں بزنس کمیونٹی کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وفاقی ہو یا صوبائی حکومت، دونوں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

صوبائی وزیر نے کسانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ جب تک کسان کو مناسب سپورٹ پرائس نہیں دی جائے گی، وہ بہترین کاشت نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی اپیل پر کسانوں کے لیے سپورٹ پرائس مقرر کی، جس پر وہ وفاق کے شکر گزار ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں