جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
شہباز شریف کا بڑا اعلان, بھارت کو ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھولے گا
شہباز شریف کا بڑا اعلان, بھارت کو ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھولے گا

شہباز شریف کا بڑا اعلان, بھارت کو ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھولے گا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور نئی ٹیکنالوجی سے جوڑنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

مظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی حالات کے دوران کشمیر سمیت پورے پاکستان کے عوام نے افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ ساری زندگی یاد رکھے گا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی عوام پر ظلم کی حدیں پار کر دیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور یہ لیپ ٹاپ کسی سفارش پر نہیں بلکہ مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دانش اسکولوں کا معیار عالمی سطح کے بہترین تعلیمی اداروں سے بھی بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے دانش یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی تاکہ ہر محنتی فرد کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے برابر مواقع مل سکیں۔ آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور ایک دن مقبوضہ کشمیر بھی ضرور آزاد ہوگا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں