جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پاکستان میں چینی کی قیمت پھر آسمان پر عوام کا جینا مشکل
پاکستان میں چینی کی قیمت پھر آسمان پر عوام کا جینا مشکل

پاکستان میں چینی کی قیمت پھر آسمان پر عوام کا جینا مشکل

کراچی: ملک بھر میں چینی کی قیمتیں سرکاری ریٹ کے مقابلے میں بدستور زیادہ ہیں، جس نے عوام کو سخت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مہنگی چینی کراچی میں فروخت ہورہی ہے، جہاں شہری 195 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور خضدار میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ ان شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی چینی کے ریٹ بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 190 روپے فی کلو تک جا چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اوسط قیمت میں صرف 23 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 181 روپے 36 پیسے فی کلو ہے، جبکہ پچھلے ہفتے یہ قیمت 181 روپے 59 پیسے تھی۔

اگر ایک سال پہلے کے ریٹ دیکھے جائیں تو فرق مزید حیران کن ہے۔ اگست 2024 میں چینی کی اوسط قیمت صرف 142 روپے 32 پیسے فی کلو تھی۔ مطلب ایک سال میں چینی کے ریٹ میں تقریباً 39 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 175 روپے فی کلو مقرر کی تھی، لیکن مارکیٹ میں کہیں بھی یہ ریٹ نظر نہیں آ رہا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں اور عام آدمی اب بھی مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں