جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سپریم کورٹ ہل گئی جسٹس ثمن رفعت کے خلاف بڑے الزامات کا طوفان
سپریم کورٹ ہل گئی جسٹس ثمن رفعت کے خلاف بڑے الزامات کا طوفان

 سپریم کورٹ ہل گئی جسٹس ثمن رفعت کے خلاف بڑے الزامات کا طوفان

اسلام آباد: پاکستانی عدلیہ میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں باضابطہ شکایت دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست حافظ احتشام احمد کی جانب سے دی گئی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت نے اپنے منصب کی خلاف ورزی کی اور ان کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

شکایت کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے لیے کراچی گئے تو جسٹس ثمن رفعت نے 24 سے 26 ستمبر تک اپنے بنچ کی کاز لسٹ اچانک منسوخ کر دی اور بعد میں سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ پیش ہوئیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی ذاتی مقدمے یا قانونی جواز کے، مقدمات ڈی لسٹ کرنا عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ہے۔

حافظ احتشام احمد نے یہ بھی الزام لگایا کہ جسٹس ثمن رفعت نے سندھ ہائیکورٹ کے بنچ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور اپنے حلف اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ شکایت میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کسی اور جج کے کیس میں دوسرا جج پیش نہیں ہو سکتا، مگر جسٹس ثمن رفعت نے یہ اصول بھی توڑا۔

اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل آئندہ دنوں میں غور کرے گی کہ ان الزامات پر کس نوعیت کی کارروائی کی جائے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں