جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی ’’تیجس‘‘ جنگی طیارہ جمعہ کی دوپہر فضائی نمائش کرتے ہوئے اچانک نیچے آ گرا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب ایک بڑی تعداد میں لوگ فضائی کرتب دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ حکام پائلٹ کی حالت اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا طیارہ کسی تکنیکی خرابی کا شکار ہوا یا پھر معاملہ پائلٹ کی غلطی کا تھا۔

بھارتی ایئر فورس نے بھی تصدیق کی ہے کہ دبئی ایئر شو میں ان کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ ایئر شو میں لڑاکا طیاروں کے مظاہرے کو شائقین سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں، مگر اس واقعے کے بعد ایونٹ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد دبئی ایئر شو میں بھارتی اسٹال کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، جبکہ نمائش دیکھنے کے لیے آنے والی اہم شخصیات کو واپس ہال کے اندر بھیج دیا گیا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے اس واقعے کو بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیجس کو فروغ دینے کی کوششیں پہلے ہی مشکلات کا شکار تھیں، اور یہ حادثہ بھارت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے چند روز پہلے بھی دبئی ایئر شو کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں تیجس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتا دکھایا گیا تھا، جس پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں