جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 دبئی سے واپسی پر بڑا دھماکہ مشہور ٹک ٹاکر آصف شاہ ایئرپورٹ سے گرفتار
 دبئی سے واپسی پر بڑا دھماکہ مشہور ٹک ٹاکر آصف شاہ ایئرپورٹ سے گرفتار

 دبئی سے واپسی پر بڑا دھماکہ مشہور ٹک ٹاکر آصف شاہ ایئرپورٹ سے گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بیرونِ ملک مقیم معروف ٹک ٹاکر آصف شاہ کو دبئی سے واپسی پر ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آصف شاہ پر چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہونے اور غیر قانونی مواد پھیلانے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کا نام Passenger Control List (PCL) اور Provisional National Identification List (PNIL) دونوں میں شامل تھا۔
یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب دبئی سے واپسی پر آصف شاہ کی آمد کے بارے میں نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن اور بین الاقوامی تنظیموں کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق، پیکا (PECA) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے آئندہ دنوں میں ڈیجیٹل ثبوت اور غیر ملکی ڈیٹا سورسز کی مدد سے مزید انکشافات کرے گی، جس کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں