جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ٹرمپ کی بڑی ڈیل, چین اور روس کو وینزویلا تیل خریدنے کی پیشکش
ٹرمپ کی بڑی ڈیل, چین اور روس کو وینزویلا تیل خریدنے کی پیشکش

ٹرمپ کی بڑی ڈیل, چین اور روس کو وینزویلا تیل خریدنے کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے چین اور روس کو وینزویلا کا تیل خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اندر تیل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور امریکا فوری طور پر وینزویلا کے تیل کو ریفائن کرکے عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تیل کے کاروبار سے وابستہ تمام تاجروں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا تاکہ امریکی شہریوں کو اس تجارت سے براہِ راست فائدہ پہنچ سکے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایک آئل ٹینکر کو روکا گیا تھا جو امریکا کی اجازت کے بغیر وینزویلا سے روانہ ہوا تھا، اور اب اس ٹینکر میں موجود تیل کو باقاعدہ معاہدے کے تحت فروخت کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کی جانب سے وینزویلا میں کی گئی کارروائی انتہائی کامیاب رہی اور اسے تاریخ کے بہترین آپریشنز میں شمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں اور اب دیکھا جائے گا کہ امریکی آئل کمپنیاں وہاں کے انفرااسٹرکچر کو کس طرح بہتر بناتی ہیں۔

ان کے مطابق وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ حال ہی میں وینزویلا کی جانب سے 30 ملین بیرل تیل بھی فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے کیا جائے گا کہ کون سی کمپنیاں وہاں کام کریں گی، اور آئندہ تمام ڈیلز امریکا سے براہِ راست ہوں گی، وینزویلا سے نہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے اس معاملے پر تیل کمپنیوں کے ساتھ ایک اور اہم اجلاس بھی کریں گے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں