ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر آخرکار اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ روہی چینل کی خبر سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فوری ایکشن لیا۔
حکام کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام سینٹری ورکرز کو ان کی واجب الادا تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ کنٹریکٹر کمپنیوں نے تنخواہوں کے چیک یونین نمائندوں کے حوالے کر دیے، جس کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
آج نجی کمپنیوں کے ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بھرپور احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کی خبر سامنے آنے پر حکومت پنجاب اور سی ای او نے فوری نوٹس لیا اور مسئلہ فوراً حل کرنے کی ہدایت دی۔
سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ تنخواہوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تنخواہیں ملنے پر ورکرز نے خوشی کا اظہار کیا اور اسے ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔
سیو آور پاک
