جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کیا ہوا؟ سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خط لکھ دیا
لاہور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کیا ہوا؟ سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خط لکھ دیا

لاہور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کیا ہوا؟ سہیل آفریدی نے مریم نواز کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران پیش آنے والے نامناسب رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔

اپنے خط میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ جس طریقے سے ان کے دورے کے معاملات کو سنبھالا گیا، وہ محض ایک انتظامی غلطی نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا عمل تھا۔ ان کے مطابق جو کچھ ہوا وہ نہ کوئی حادثہ تھا اور نہ ہی معمولی کوتاہی، بلکہ اس سے ایک آئینی عہدے اور صوبوں کے درمیان عزت و احترام کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً چار کروڑ عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے لاہور آئے تھے، مگر ان کے ساتھ ہونے والا سلوک کسی بھی عوامی نمائندے کے شایانِ شان نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران مارکیٹیں اور کئی عوامی مقامات بند کر دیے گئے، جس سے لاہور کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ موٹروے کے ریسٹ ایریاز تک بند رکھے گئے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے دورے کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی گئی اور انہیں منشیات سمگلنگ جیسے سنگین الزامات سے جوڑا گیا۔ ان کے مطابق یہ سب کچھ پنجاب حکومت کی نگرانی میں ہوا اور اس مہم کا مقصد ان کی شخصیت کو نقصان پہنچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی سطح پر ایسے طریقے اپنائے گئے جن کا مقصد انہیں تضحیک کا نشانہ بنانا تھا، جبکہ اس طرح کے اقدامات سے ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے مراسلے میں ان تمام رویوں پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خط کو باقاعدہ احتجاجی مراسلہ سمجھا جائے اور آئندہ کسی بھی آئینی، قانونی یا بین الصوبائی کارروائی کے لیے اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں