جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.957826 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے

اسلام آباد میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا بڑا قدم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر انوائرمنٹ سمیت متعدد سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے کئی میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔
محمد علی رندھاوا کے مطابق، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس جیسے بڑے منصوبے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیکٹرز ڈیولپمنٹ پر بھی رفتار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور اعلیٰ کوالٹی اسٹینڈرڈز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
مزید برآں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ہر سطح پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے فوری حل اور بروقت تکمیل کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔
Islamabad-major-development-projects-cda-chairman-muhammad-ali-randhawa

About admin

Passionate article writer

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں