راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ڈاکٹروں نے ان کی مجموعی صحت کو درست قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے کان اور دانتوں کو لے کر کچھ مسائل سامنے آئے ہیں، جن کے لیے ”سپورٹیو مینجمنٹ” تجویز کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کا اسپیشلسٹ باقاعدگی سے معائنہ کر رہا ہے۔ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پہلی بار ان کے کان اور دانتوں کے علاج کے لیے سپورٹیو مینجمنٹ کا مشورہ دیا ہے۔ یہ سفارش اکتوبر 2024 سے اگست 2025 کے دوران ہونے والے مختلف چیک اپس کے بعد دی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ صرف ایک یا دو ڈاکٹروں تک محدود نہیں رہا۔ اب تک 15 سے زائد ماہرین مختلف اوقات میں ان کی صحت کی جانچ کر چکے ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی 2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا تھا، جس کے بعد سے میڈیکل بورڈ ہی زیادہ تر معائنے کر رہا ہے۔
چند دن پہلے پمز میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بھی عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ مجموعی طور پر ان کی صحت تسلی بخش ہے اور کوئی بڑا خطرہ درپیش نہیں۔ تاہم کان اور دانتوں کے حساس ہونے کی وجہ سے اسپیشلسٹ کی تجویز کردہ سپورٹیو ٹریٹمنٹ جاری رہے گی۔
سیو آور پاک
