جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی نیا ریکارڈ سب کو حیران کرگیا
سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی نیا ریکارڈ سب کو حیران کرگیا

سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی نیا ریکارڈ سب کو حیران کرگیا

کراچی: سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھری اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 3552 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس اضافے کا براہ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں ایک تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا نیا ریکارڈ قائم کر گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں عالمی مالیاتی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور کرنسی ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سونے کی طلب مزید بڑھ گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ چاندی کی قدر اب بھی 4315 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات یہی رخ اختیار کرتے رہے تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بلندی کی طرف جا سکتی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا مگر عام صارفین کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں