جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.976926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
اسلام آباد کی ٹریفک میں انقلاب محسن نقوی نے فلائی اوور منصوبے کو نئی رفتار دے دی
اسلام آباد کی ٹریفک میں انقلاب محسن نقوی نے فلائی اوور منصوبے کو نئی رفتار دے دی

اسلام آباد کی ٹریفک میں انقلاب محسن نقوی نے فلائی اوور منصوبے کو نئی رفتار دے دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علی الصبح ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منصوبے کی رفتار، معیار اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے پائلز، پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ حفاظتی دیواروں کی تعمیر کا 60 فیصد حصہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے تعمیراتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں جی ٹی روڈ کی مستقبل کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلاننگ کی جائے تاکہ ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو آسانی سے سنبھالا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے اور کسی بھی مرحلے پر معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید برآں، محسن نقوی نے پراجیکٹ کے اردگرد خوبصورت لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی ہدایت بھی کی تاکہ یہ منصوبہ نہ صرف فنکشنل بلکہ شہری خوبصورتی کا بھی باعث بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارالحکومت تک سگنل فری اور بلا تعطل رسائی حاصل ہو جائے گی، جس سے شہریوں کی آمد و رفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ عوامی سہولت اور شہری خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل اس عزم کی عملی مثال ہے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری کام کی تفصیلی بریفنگ دی۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں