اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس سے مشروط کر دیا ہے۔
45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے افسران کی فہرست میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے۔
تازہ احکامات کے مطابق 19 افسران کی نامزدگی منسوخ جبکہ 4 نئے افسران کو شامل کر لیا گیا ہے۔
مزید دو افسران کے تربیتی اسٹیشنز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈپٹی سیکریٹری (کیبنٹ) سندھ محمد دانش،
ڈپٹی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب محسن صلاح الدین،
ڈی سی پنجاب ریونیو اتھارٹی عمر افتخار شیرازی اور کے پی حکومت میں تعینات زبیر خان کی نامزدگیاں منسوخ کر دی گئیں۔
اسی طرح پولیس سروس کے ایس پی اسپیشل برانچ ملتان طاہر مصطفیٰ،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ رضوان طارق،
ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب امتیاز احمد خان،
اور ایس پی انویسٹی گیشن کرک خیبرپختونخوا محمد اشفاق بھی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، چار نئے افسران کو کورس میں شامل کیا گیا ہے،
جن میں ڈپٹی کمشنر کوہستان (لوئر) طارق محمود،
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس آر اے کے پی دولت خان،
ڈپٹی سیکریٹری (جوڈیشل) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی علی رضا،
اور ڈپٹی پرنسپل آر ٹی آئی کوئٹہ محکمہ بہبود آبادی بلوچستان محمد عارف شامل ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ
کورس 17 نومبر 2025ء سے 23 جنوری 2026ء تک جاری رہے گا،
جبکہ تمام نامزد افسران کو 14 نومبر 2025ء تک اپنے تربیتی مراکز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سیو آور پاک
