جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی
علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی

علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے متعلق چلنے والا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا محض افواہوں پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے منسوب تمام بیانات لغو اور بے بنیاد ہیں، اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

ترجمان نے مہر شرافت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک پنجاب میں ورکرز کا سامنا نہیں کر سکے اور نہ ہی کسی سرگرمی کا حصہ بن سکے۔ انقلابی ہونے کے جھوٹے دعوے کرنے والا دراصل سیاسی شعبدہ باز ہے جو ہر بار ضرورت پڑنے پر خیبرپختونخوا میں روپوش ہو جاتا ہے اور کے پی کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جب بھی عمران خان کی رہائی سے متعلق عملی اقدامات کا اعلان کیا جاتا ہے تو ایسے عناصر سامنے آجاتے ہیں اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جلسوں اور جلوسوں سے متعلق بھی من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا جاتا ہے تاکہ کارکنان کے حوصلے پست کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اپنی ناکامیوں اور نااہلی کو چھپانے کے لیے پروپیگنڈا کا سہارا لیتے ہیں لیکن علی امین گنڈاپور کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ وہ عمران خان کے سچے سپاہی ہیں، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں اور اپنے گھر کے تقدس کی پامالی کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور ہر حال میں عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ پارٹی کو چاہیے کہ اپنی صفوں سے ایسے استین کے سانپوں کو نکال باہر کرے جو من گھڑت بیانیے اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسے پروپیگنڈے کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہونی چاہیے اور علی امین گنڈاپور ان عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں