جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
وزیرآباد میں دریائے چناب کا پانی بڑھنے لگا ہیڈ مرالہ پر کیا ہورہا ہے؟
وزیرآباد میں دریائے چناب کا پانی بڑھنے لگا ہیڈ مرالہ پر کیا ہورہا ہے؟

وزیرآباد میں دریائے چناب کا پانی بڑھنے لگا ہیڈ مرالہ پر کیا ہورہا ہے؟

وزیرآباد: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس نے مقامی آبادی اور حکام دونوں کو فکر مند کردیا ہے۔ ہیڈ مرالہ، خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پانی کی آمد اور اخراج میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 1,99,248 کیوسک جبکہ اخراج 1,97,748 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح خانکی بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں کی مقدار 1,61,207 کیوسک نوٹ کی گئی ہے۔

مزید برآں، ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی سطح بھی بڑھ گئی ہے جہاں آمد اور اخراج دونوں 1,28,078 کیوسک ریکارڈ ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر پانی کی آمد میں اسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو قریبی علاقوں میں سیلابی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے مقامی آبادی کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریائی کناروں پر غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حکام سے فوری رابطہ کریں۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں