جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
مولانا فضل الرحمان کا اچانک دو روزہ کراچی دورہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع
مولانا فضل الرحمان کا اچانک دو روزہ کراچی دورہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

مولانا فضل الرحمان کا اچانک دو روزہ کراچی دورہ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو، مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ اور مولانا عبدالقادر سمیت کئی اہم رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ ایئرپورٹ سے سیدھے علامہ راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ روانہ ہوئے، جہاں ان کی جماعت کے مختلف رہنماؤں سے تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران کراچی میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان 9 نومبر کو کراچی سے واپس روانہ ہوں گے۔

About A.M JAN

Check Also

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر گریڈ 19 میں ترقی کیلئے نیا کورس لازمی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی حکومت نے گریڈ 19 کے سرکاری افسران کی ترقی کو …

جواب دیں