جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پاکستانی کپتان کا بڑا اعلان سیریز کی جیت اور پوری فیس سیلاب متاثرین کے نام
پاکستانی کپتان کا بڑا اعلان سیریز کی جیت اور پوری فیس سیلاب متاثرین کے نام

پاکستانی کپتان کا بڑا اعلان سیریز کی جیت اور پوری فیس سیلاب متاثرین کے نام

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اعلان کیا کہ اس سیریز کی اپنی تمام میچ فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ:
"یہ وقت خوشی کا ضرور ہے لیکن ہم اپنے ان بہن بھائیوں کو نہیں بھول سکتے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔”

شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا:
"آج وطن کی مٹی ہم سے سیلاب متاثرین کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بڑھ چڑھ کر ان کے لیے آگے آئیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو چاہیے کہ وہ دل کھول کر فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی ممکن ہو سکے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس جذبے نے نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ دنیا کو بھی یہ پیغام دیا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم ہمیشہ ایک ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ایک اور نیا ٹیلنٹ مل گیا ہے۔ صرف 20 سال …

جواب دیں