جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
اسلام آباد اور کے پی پھر لرز اٹھے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا
اسلام آباد اور کے پی پھر لرز اٹھے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

اسلام آباد اور کے پی پھر لرز اٹھے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ تھا جس نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات اور مینگورہ سمیت کئی مقامات پر زمین لرزنے کی اطلاع ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تازہ جھٹکوں کی شدت 5.4 ریکٹر اسکیل اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل یکم ستمبر کی رات کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.0 ریکٹر اسکیل تھی اور اس کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہِ ہندوکش ریجن بتایا گیا۔ وہ جھٹکے تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہے تھے، جس کے دوران لوگ گھبراہٹ میں کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال، سوات، پشاور، ملاکنڈ، مانسہرہ اور ہنگو کے علاوہ مردان، نوشہرہ، بنوں، بونیر، کوہاٹ اور چارسدہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل 27 اگست کو بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جس سے عوام میں شدید خوف پھیل گیا تھا۔ سوات اور قریبی علاقوں کے علاوہ سیلاب زدہ بونیر، صوابی اور چترال میں بھی لوگ لرزہ خیز جھٹکوں کے باعث کھلے میدانوں میں جمع ہوگئے تھے۔

ماہرین کے مطابق بار بار آنے والے یہ جھٹکے عوام کو مزید محتاط رہنے کی یاددہانی کراتے ہیں۔ مقامی ریسکیو اداروں نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ ہنگامی حالات میں فوری طور پر کھلے مقامات پر منتقل ہوں اور غیر ضروری طور پر عمارتوں کے اندر قیام سے گریز کریں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں