جمعہ , 19 جون 2026 | 1 USD = 278.273419 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 454000.00 روپے
محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد
محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد

محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد

لاہور: نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز اور محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج (پیر کے روز) لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ یہ اجلاس بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور اطلاعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور پاکستان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی، جبکہ چاند کے واضح طور پر نظر آنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونا ضروری سمجھی جاتی ہے۔

ادھر سپارکو (SUPARCO) کی جانب سے جاری کردہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 15 جون 2026 کی شام محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ اسی بنیاد پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ، 17 جون 2026 کو ہوگی۔

چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے موصولہ شہادتوں اور متعلقہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ, ایک ہفتے میں ایران سے معاہدہ ہونے کی پیشگوئی

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ, ایک ہفتے میں ایران سے معاہدہ ہونے کی پیشگوئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ایک ہفتے …

جواب دیں