جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ملتان پر سیلاب کا بڑا خطرہ دریائے چناب میں پانی خطرناک حد پار کر گیا
ملتان پر سیلاب کا بڑا خطرہ دریائے چناب میں پانی خطرناک حد پار کر گیا

ملتان پر سیلاب کا بڑا خطرہ دریائے چناب میں پانی خطرناک حد پار کر گیا

ملتان: دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔ ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹوں کو ملتان کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیرشاہ کے مقام پر پانی کا لیول خطرے کی لائن عبور کرچکا ہے، جبکہ اگر سطح مزید بڑھی تو ہیڈ محمد والا کے قریب بند ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج شام تک ایک بڑا سیلابی ریلا علی پور میں داخل ہونے والا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں پنجاب بھر میں اب تک 46 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق اب تک 3900 سے زائد دیہات سیلاب کے براہِ راست اثرات کی زد میں آچکے ہیں اور تقریباً 38 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرین میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کے گھر، فصلیں اور مال مویشی سب کچھ پانی کی لپیٹ میں آ گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال کی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حکومتی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ کے تعاون سے بروقت محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں