جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.366105 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بڑا ہنگامہ سب حیران رہ گئے
علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بڑا ہنگامہ سب حیران رہ گئے

علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بڑا ہنگامہ سب حیران رہ گئے

راولپنڈی/اڈیالہ جیل: علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس پر عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کانوں کا مسئلہ کوئی بڑا ایشو نہیں، اور آنکھوں کے علاج کے لیے ڈاکٹرز نے صرف دوا تجویز کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر وہ بالکل صحت مند ہیں اور کسی قسم کی شکایت نہیں رکھتے۔

عمران خان نے گفتگو کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قدرتی آفت نے لوگوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں، اس لیے سب کو مل کر متاثرہ خاندانوں کی مدد میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے افغان فیملیز کی زبردستی بے دخلی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ "افغان ہمارے بھائی ہیں، وہ پہلے ہی زلزلے جیسی آزمائشوں کا شکار ہیں۔”

اسی دوران میڈیا سے گفتگو میں اچانک ہنگامہ برپا ہوگیا جب کسی نامعلوم شخص نے علیمہ خان پر انڈا پھینک دیا۔ موقع پر شور شرابا مچ گیا، تاہم علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں اس کی پرواہ نہیں کیونکہ ہمیں اندازہ تھا کہ ایسے حملے ہو سکتے ہیں۔

گفتگو کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر واضح مؤقف اختیار کیا کہ وزیرستان آپریشن بند ہونا چاہیے، کیونکہ یہ عوام کے لیے مزید مسائل پیدا کر رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں