جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
رحیم یار خان میں بڑا فیصلہ 44 سکول سیلاب خدشات پر بند
رحیم یار خان میں بڑا فیصلہ 44 سکول سیلاب خدشات پر بند

رحیم یار خان میں بڑا فیصلہ 44 سکول سیلاب خدشات پر بند

رحیم یار خان: دریائی پٹی میں سیلاب کے بڑھتے خدشات کے باعث بڑا انتظامی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے 44 سرکاری سکولوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ فہرست پر کارروائی کرتے ہوئے، تحصیل لیاقت پور کے 31 سکول، تحصیل رحیم یار خان کے 5 سکول، تحصیل خانپور کا 1 سکول اور تحصیل صادق آباد کے 7 سکول فوری طور پر بند کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تمام اسکول 8 ستمبر سے بند رہیں گے اور 13 ستمبر کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق دریائی پٹی کے قریب سیلابی پانی کسی بھی وقت تعلیمی اداروں کو متاثر کرسکتا ہے، اسی لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو بند کیے گئے اسکولوں میں نہ بھیجیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں