جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
کراچی بورڈ نے انٹر کامرس پرائیویٹ کے نتائج جاری کر دیے
کراچی بورڈ نے انٹر کامرس پرائیویٹ کے نتائج جاری کر دیے

کراچی بورڈ نے انٹر کامرس پرائیویٹ کے نتائج جاری کر دیے

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار کامیابی کا تناسب 45.75 فیصد رہا، جبکہ طلبہ کی کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امتحانات میں کل 1964 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 1871 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ ان میں سے 856 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

پوزیشن ہولڈرز میں سب سے آگے رہیں آمنہ جنید جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوکب محمد امین نے بھی اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بلقیس مجاہد نے اسی گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

گریڈز کی تفصیل کچھ یوں رہی:

  • 5 طلبہ نے A-1 گریڈ حاصل کیا
  • 36 طلبہ نے A گریڈ لیا
  • 118 طلبہ B گریڈ میں کامیاب ہوئے
  • 289 طلبہ نے C گریڈ حاصل کیا
  • 370 طلبہ کو D گریڈ دیا گیا
  • 34 طلبہ E گریڈ میں پاس ہوئے
  • جب کہ صرف 4 طلبہ نے عام پاس کا درجہ حاصل کیا۔

امتحانات کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے ہیں تاکہ امیدوار اپنی تفصیلات آن لائن دیکھ سکیں۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق اس بار کامیابی کا تناسب پچھلے سال کے مقابلے میں کچھ کم رہا ہے، جس کی بڑی وجہ طلبہ کی تیاری کا معیار اور حاضری میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں