جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.976926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ پر پابندی کی درخواست… عدالت کا حیران کن فیصلہ
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ پر پابندی کی درخواست… عدالت کا حیران کن فیصلہ

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ پر پابندی کی درخواست… عدالت کا حیران کن فیصلہ

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ کو روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے اور درخواست گزار کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ پر پابندی لگانے کیلئے ایک درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ میچ غیر آئینی ہے اور اسے فوری طور پر روکا جائے۔

تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں کوئی ہنگامی نوعیت نہیں ہے اور میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ "یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں، یہ اتوار کو ہونا ہے”۔

اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ پاک بھارت میچ ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا سمجھا جاتا ہے اور دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز اس کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ایک اور نیا ٹیلنٹ مل گیا ہے۔ صرف 20 سال …

جواب دیں