جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ اگست 2025 میں حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے
افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ اگست 2025 میں حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ اگست 2025 میں حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں اگست 2025 کے دوران حیران کن تبدیلیاں سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق اس مہینے افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی 16 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات مجموعی طور پر 8 فیصد بڑھیں۔ اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کو بھیجی گئی اشیاء کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2025 میں یہی حجم 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اگست 2024 میں افغانستان سے درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں افغانستان سے پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

اس کے برعکس، اگست 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستان کی برآمدات ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کم رہیں جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی اور اگست کے دوران بھی افغان مارکیٹ کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں مجموعی برآمدات 19 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔

یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کی تجارت میں ایک طرف درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب برآمدات میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی توازن کے نئے رجحانات کو ظاہر کرتی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں