جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.976926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا
پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان کرکٹ کی نئی اسٹار ایمان فاطمہ کا ون ڈے ڈیبیو سب کو حیران کر گیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ایک اور نیا ٹیلنٹ مل گیا ہے۔ صرف 20 سال کی عمر میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والی دائیں ہاتھ کی بیٹر ایمان فاطمہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھ کر تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی 93 ویں کھلاڑی بن گئیں۔

ایمان فاطمہ کا ڈیبیو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ہوا، جہاں شائقین کرکٹ ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے پرجوش تھے۔ اس سے قبل وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں اور اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کر چکی ہیں۔

اس تاریخی لمحے میں پاکستانی ٹیم کی سینئر بیٹر سدرہ امین نے ایمان فاطمہ کو ڈیبیو کیپ دی، جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے بھرپور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرکٹ حلقوں میں اس نوجوان بیٹر کے مستقبل کے حوالے سے امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

About A.M JAN

Check Also

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا چونکا دینے والا لمحہ ارشد ندیم نے دل کی بات کہہ دی

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا چونکا دینے والا لمحہ ارشد ندیم نے دل کی بات کہہ دی

قوم کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنے نتائج پر …

جواب دیں