اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
پاکستان کی 6 ہزار 80 میٹر بلند چوٹی پر جاپانی کوہ پیماؤں کی شاندار کامیابی دنیا دنگ رہ گئی
پاکستان کی 6 ہزار 80 میٹر بلند چوٹی پر جاپانی کوہ پیماؤں کی شاندار کامیابی دنیا دنگ رہ گئی

پاکستان کی 6 ہزار 80 میٹر بلند چوٹی پر جاپانی کوہ پیماؤں کی شاندار کامیابی دنیا دنگ رہ گئی

پاکستان کے شاندار پہاڑی سلسلے قراقرم میں ایک اور تاریخی لمحہ رقم ہوگیا! جاپان کے بہادر کوہ پیما یوڈائی سوزوکی، گینکی نارومی اور ہیروکی یاماموتو نے 6 ہزار 80 میٹر بلند ہشو پیک ٹو سر کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

یہ کامیابی صرف ایک کوہ پیمائی نہیں بلکہ ایک زبردست تجربہ تھا۔ جاپانی ٹیم نے پاکستان کے پہاڑی مناظر کو دنیا میں انوکھا اور بے مثال قرار دیا۔

گینکی نارومی، جو آئی ایف ایم جی اے کے سرٹیفائیڈ ماؤنٹین گائیڈ ہیں، نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں مقامی گائیڈز کی تربیت کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ماؤنٹین گائیڈنگ کا معیار مزید بلند کیا جا سکے۔

اس موقع پر صدر الپائن کلب عرفان ارشد خان نے جاپانی ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جب کہ الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر قرار حیدری نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ قرار حیدری نے مستقبل میں باہمی تعاون کے مزید مواقع پر بھی گفتگو کی۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں