جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.25305 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر سب کو حیران کر دینے والا حکم
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر سب کو حیران کر دینے والا حکم

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر سب کو حیران کر دینے والا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس جمال مندوخیل نے تحریر کیا جو 11 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور کر لی گئی ہے اور نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اہم آئینی نکات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ آئینی اور ریگولر کمیٹیوں میں شامل ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ممکن نہیں۔ فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو انتظامی امور میں استثنیٰ حاصل ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ججز کو اندرونی اور بیرونی مداخلت سے تحفظ دیا گیا ہے اور ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف کسی قسم کی رٹ یا کارروائی نہیں کر سکتا۔ محمد اکرام چوہدری کیس کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ ججز کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔

عدلیہ کو جمہوری ریاست میں قانون کی حکمرانی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے جج کے سامنے جوابدہ نہیں۔ جب اعلیٰ عدلیہ کا جج اپنے جج کے خلاف رٹ جاری نہیں کر سکتا تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کے خلاف کارروائی صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جوڈیشل کونسل کے علاوہ کسی اور فورم پر جج کے خلاف کارروائی پر قدغن لگائی گئی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں