ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرب علی اپنے بھائی کی مہندی کی تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وہ نہ صرف روایتی اور دلکش لباس میں نظر آئیں بلکہ اپنے شاندار رقص سے تقریب کو چار چاند لگا دیا۔
تقریب میں میرب علی نے ماتھے پر نفیس بندیا اور ہاتھوں میں رنگ برنگی چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں جو ان کے حسن کو مزید نکھار رہی تھیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے انداز اور اسٹائل نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر ہو رہی ہیں جہاں صارفین ان کے ڈانس اور خوشگوار موڈ کی تعریف کر رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے یہ بھی لکھا کہ “یہ ہے اصلی شادی کا مزہ”۔
اداکارہ کی یہ ویڈیوز نہ صرف ان کے مداحوں کیلئے خوشی کا باعث ہیں بلکہ ان کے فین بیس میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔
سیو آور پاک
