جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.222904 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
آئی سی سی کا بڑا ایکشن، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان مشکل میں
آئی سی سی کا بڑا ایکشن، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان مشکل میں

آئی سی سی کا بڑا ایکشن، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان مشکل میں

ایشیا کپ میں نیا ہنگامہ! انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بھارتی اسپورٹس ویب سائٹس کے مطابق حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور انہیں میچ کے دوران اشارے کرنے پر وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کو بیٹ کو بندوق کی طرح لہرانے کے عمل پر جرمانہ تو نہیں کیا گیا، لیکن صرف سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا ہے، جو عام طور پر کرکٹ کے ضابطہ اخلاق کی کم درجے کی خلاف ورزی سمجھی جاتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں پر اس طرح کی کارروائی ہوئی ہو، لیکن اس بار سوشل میڈیا پر شائقین کی شدید بحث جاری ہے کہ آئی سی سی کا یہ فیصلہ سخت ہے یا مناسب۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کا جذباتی ہونا میچ کا حصہ ہے جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ ضابطہ اخلاق سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں