اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ کو ہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو ایف آئی اے اہلکار مبینہ طور پر ڈکیتیوں میں ملوث نکلے، جنہیں اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی مکمل کر کے دونوں اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک چائنیز ریسٹورنٹ کے باورچی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں ایک خاتون سمیت چار افراد نے اسلام آباد کے ایف-6 سیکٹر میں واقع ایک چائنیز ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ ان افراد میں سے ایک شخص ایف آئی اے کا یونیفارم پہنے ہوئے تھا اور انگریزی میں گفتگو کر رہا تھا تاکہ سب کو یقین ہو کہ یہ کوئی باقاعدہ چھاپہ ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق اس دوران چائنیز مہمانوں پر تشدد کیا گیا، نقدی چھینی گئی، اور ریسٹورنٹ کی سیف توڑ کر سونا بھی لے جایا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے باقی افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سیو آور پاک
