نیویارک سے بڑی خبر
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں مراکش کے وزیرِخارجہ ناصر بوریطہ سے اہم ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ، تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
یہ ملاقات پاکستان اور مراکش کے تعلقات کے نئے دور کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ کر ترقی کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
سیو آور پاک
