جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 ستمبر29 : آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومت اور ایکشن کمیٹی آمنے سامن
 ستمبر29 : آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومت اور ایکشن کمیٹی آمنے سامن

 ستمبر29 : آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومت اور ایکشن کمیٹی آمنے سامن

آزاد کشمیر میں 29 ستمبر کو ہونے والی متوقع شٹر ڈاؤن ہڑتال نے صورتِ حال کو شدید گرما دیا ہے اور حکومت بھی پوری طرح متحرک ہو گئی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی سفارشات پر حکومت نے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کیے، اور 90 فیصد مطالبات منظور کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق، حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے لیے ایک تاریخی پیکج دیا ہے جس کے تحت بجلی تین روپے فی یونٹ اور آٹا دو ہزار روپے فی من کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو سڑکوں پر لانے پر بضد ہے، جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کسی بھی کشمیری کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا اور حکومت ایسا بھارتی ایجنڈا کبھی منظور نہیں کرے گی۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی واقعی عوامی نمائندگی چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ ایک سیاسی جماعت بنا کر الیکشن میں حصہ لے، بجائے اس کے کہ سڑکوں پر تصادم ہو۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ عوامی حقوق کے نام پر پرتشدد مظاہروں سے جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری انہی عناصر پر عائد ہو گی۔ زبردستی کاروبار بند کرانے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آزاد کشمیر میں وزراء کی مراعات چاروں صوبوں سے کم ہیں، اس وقت مراعات ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ دس ہزار روپے ماہانہ تک ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں