بدھ , 3 جون 2026 | 1 USD = 278.331103 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
 وزیر اعظم کے بڑے دورے اچانک ملتوی! جاپان اور انڈونیشیا کا شیڈول بدل گیا
 وزیر اعظم کے بڑے دورے اچانک ملتوی! جاپان اور انڈونیشیا کا شیڈول بدل گیا

 وزیر اعظم کے بڑے دورے اچانک ملتوی! جاپان اور انڈونیشیا کا شیڈول بدل گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ):  وزیر اعظم شہباز شریف کے جاپان اور انڈونیشیا کے طے شدہ دورے اچانک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کی باہمی مشاورت اور حالات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 7 سے 9 اکتوبر تک جاپان کا اہم دورہ کرنے والے تھے۔ یہ دورہ اس لیے بھی تاریخی سمجھا جا رہا تھا کہ کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا جاپان کا یہ دورہ تقریباً 20 سال بعد طے پایا تھا۔ تاہم جاپان میں نئی حکومت کے قیام اور وزیر اعظم کی حلف برداری کے باعث یہ شیڈول فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح، شہباز شریف کا 4 اور 5 اکتوبر کو انڈونیشیا کا دورہ بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں حکومتوں نے حالات کا جائزہ لے کر اس فیصلے پر اتفاق کیا۔البتہ، وزیر اعظم کا ملائشیا کا دورہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ملائشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے اور اس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں