جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 اسلامی جمعیت طلبہ کا بڑا اعلان  6 اکتوبر سے ملک بھر میں فلسطین کے حق میں تاریخی احتجاج
 اسلامی جمعیت طلبہ کا بڑا اعلان  6 اکتوبر سے ملک بھر میں فلسطین کے حق میں تاریخی احتجاج

 اسلامی جمعیت طلبہ کا بڑا اعلان  6 اکتوبر سے ملک بھر میں فلسطین کے حق میں تاریخی احتجاج

اسلامی جمعیت طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 اکتوبر سے ملک بھر میں ہفتۂ یکجہتی فلسطین منائے گی۔ اس موقع پر تنظیم نے مختلف سرگرمیوں کا شیڈول جاری کیا ہے تاکہ پاکستانی طلبہ اور نوجوان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرسکیں۔

6 اکتوبر کو ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جہاں طلبہ سیاہ پٹیاں باندھ کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اگلے روز، یعنی 7 اکتوبر کو، ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں غزہ کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں ہزاروں طلبہ شریک ہوں گے۔

8 اکتوبر کو پریس کلبس کے سامنے احتجاجی خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی، جہاں نوجوان دن بھر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ 9 اکتوبر کو مختلف جامعات اور شہروں میں “وال آف فلسطین” تیار کی جائے گی، جس میں تصاویر اور پیغامات کے ذریعے فلسطینی عوام کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔

ہفتہ یکجہتی کا اختتام 10 اکتوبر کو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے ہوگا، جن میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کو اس مشن میں ساتھ دینا چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ پاکستانی قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

تنظیم کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک ڈاکو اور قابض ریاست ہے، جسے دنیا کو ڈاکو کے طور پر ہی دیکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق حکومتِ پاکستان امن کے لیے کوششیں تو کر رہی ہے، مگر حالیہ دنوں میں اس کا مؤقف واضح نظر نہیں آ رہا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں