جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.942926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
سال 46سے افغان مہاجرین کی میزبانی پاکستان نے دنیا کو بڑا پیغام دے دیا
سال 46سے افغان مہاجرین کی میزبانی پاکستان نے دنیا کو بڑا پیغام دے دیا

سال 46سے افغان مہاجرین کی میزبانی پاکستان نے دنیا کو بڑا پیغام دے دیا

جنیوا: وفاقی وزیر برائے سیفران، امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کر رہا ہے، جو عالمی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو وہی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں — جن میں صحت، تعلیم، بینکاری، پانی و صفائی اور روزگار کے مواقع شامل ہیں۔

امیر مقام نے UNHCR اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا، لیکن ساتھ ہی اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ عالمی مدد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار حل کے لیے عالمی سطح پر مزید تعاون اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا،

“پاکستان نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کا ساتھ دیا ہے، اور ہم UNHCR سمیت عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ بہتر طریقے سے حل ہو سکے۔”آخر میں، امیر مقام نے واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت ہر اُس بین الاقوامی کوشش کی مکمل حمایت کرے گی جو مہاجرین کے مسئلے کے پائیدار اور قابلِ عمل حل کی طرف پیش رفت کرے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں