جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 اڈیالہ جیل سے بڑا اعلان بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایت پر سیاسی منظرنامہ بدل گیا
 اڈیالہ جیل سے بڑا اعلان بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایت پر سیاسی منظرنامہ بدل گیا

 اڈیالہ جیل سے بڑا اعلان بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایت پر سیاسی منظرنامہ بدل گیا

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت کے مطابق پارٹی کے تمام رہنما اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اتحاد کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں شاندار اصلاحات متعارف کروا کر عملی کارکردگی ثابت کی ہے، جس کی بین الاقوامی اداروں، خصوصاً آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو اپنا پرانا اور قابلِ اعتماد ساتھی قرار دیا ہے اور اُنہیں مکمل اعتماد حاصل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کابینہ میں ہونے والی نئی تقرریاں وزیراعلیٰ کی صوابدید پر ہوں گی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر مزمل اسلم وزیر خزانہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو ختم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے، تاکہ نئے بیانیے کے مطابق ایک نیا نظم و نسق قائم کیا جا سکے۔آخر میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی کا نیا بیانیہ اور کابینہ کی تفصیلات جلد سوہیل آفریدی کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں