کراچی میں ایک بار پھر ڈینگی اور ملیریا نے سر اٹھا لیا ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال اب تک ملیریا کے 2 ہزار 928 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ ڈینگی کے 555 مریض سامنے آئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع ملیر ہے، جہاں 818 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کورنگی میں 521 اور ضلع سائوتھ میں 498 کیسز سامنے آئے۔
ڈینگی کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ ضلع ایسٹ میں اب تک 134 مریض رپورٹ ہوئے، سینٹرل میں 115 جبکہ سائوتھ میں 97 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو مچھر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہییں، خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال ضروری ہے۔
سیو آور پاک
