جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
طیفی بٹ کا مبینہ پولیس مقابلہ نیا مقدمہ سامنے آتے ہی حیران کن انکشافات
طیفی بٹ کا مبینہ پولیس مقابلہ نیا مقدمہ سامنے آتے ہی حیران کن انکشافات

طیفی بٹ کا مبینہ پولیس مقابلہ نیا مقدمہ سامنے آتے ہی حیران کن انکشافات

رحیم یار خان (خبر نگار خصوصی): کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی رحیم یار خان کی مدعیت میں درج ہونے والے دوسرے مقدمے کا مکمل متن منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس نے واقعے کی نوعیت پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ تاج چوک کی سمت سے آنے والی دو کرولا گاڑیاں جب یونیک سٹی کے قریب پہنچیں تو ان کا سامنا سی سی ڈی رحیم یار خان کی ٹیم سے ہو گیا۔
اسی دوران طیفی بٹ کے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق، موقع پر موجود اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور طیفی بٹ کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو کاروں میں سوار ملزمان اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے متعلق پہلا مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن لاہور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں طیفی بٹ کے ساتھیوں پر سی سی ڈی ٹیم پر حملے اور اسے چھڑانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اب سامنے آنے والا دوسرا مقدمہ، واقعے کے مبینہ مقابلے کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتا ہے، جس کے بعد طیفی بٹ کی ہلاکت ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں