اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے آزاد کشمیر کے سیاسی امور اور کشمیر افیئرز کے لیے خالد یوسف چوہدری کو خصوصی طور پر نامزد کیا۔
اس فیصلے کے تحت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آزاد کشمیر سے متعلق تمام سیاسی معاملات میں خالد یوسف چوہدری کے مشوروں کو ترجیحی حیثیت دے۔
باخبر ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے آج اڈیالہ جیل میں موجودگی کے دوران سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات میں یہ ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کے متعدد مقدمات میں ان کی قانونی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی وہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی کے فعال رکن بھی ہیں، جو پارٹی کی اہم پالیسی فیصلوں میں کردار ادا کرتے ہیں۔
سیو آور پاک
