جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں نیا موڑ عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (عدالتی رپورٹ): مشہور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہونے والی کارروائی کے دوران عدالت نے کیس کی سماعت کو 23 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالتی کارروائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عمر حیات کے وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

جج افضل مجوکہ نے وکلاء کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت میں بھی جرح نہ کی گئی تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، اگلی سماعت میں ہر حال میں گواہوں پر جرح کی جائے۔”

یہ کیس سوشل میڈیا پر بھی خاصا زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

سامعہ حجاب کا بڑا اعلان اغوا کیس واپس، حسن زاہد کی ضمانت منظور

سامعہ حجاب کا بڑا اعلان اغوا کیس واپس، حسن زاہد کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان بالآخر صلح ہو …

جواب دیں