اسلام آباد (خصوصی نمائندہ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی شاپنگ مال میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق دو افراد نے خاتون کو بہانے سے مال کے اندر بلایا اور وہاں اسے زبردستی زیادتی کا شکار بنایا۔
واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاتون نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سلیم رضا اور اے ایس آئی خالد موقع پر پہنچے، جنہوں نے دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمز) منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔
تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور واقعے کے تمام پہلوؤں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دیکھا جا رہا ہے تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔
سیو آور پاک
