جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.439104 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
 پتنگ بازی کا خونی کھیل 21 سالہ یوسف گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق
 پتنگ بازی کا خونی کھیل 21 سالہ یوسف گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

 پتنگ بازی کا خونی کھیل 21 سالہ یوسف گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

لاہور (خصوصی نمائندہ): نواں کوٹ کے علاقے میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، جہاں 21 سالہ نوجوان یوسف کی زندگی پتنگ کی دھاتی ڈور نے چھین لی۔
پولیس کے مطابق یوسف موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا جب اچانک راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ نے فوری طور پر اُسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں پیش آیا، اور پولیس نے اے ایس آئی محسن ارشاد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے، جو غیر ارادی قتل کے زمرے میں آتی ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں