جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 خواتین کو بااختیار بنانے میں پیپلز پارٹی سب سے آگے  شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان
 خواتین کو بااختیار بنانے میں پیپلز پارٹی سب سے آگے  شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان

 خواتین کو بااختیار بنانے میں پیپلز پارٹی سب سے آگے  شرجیل انعام میمن کا بڑا بیان

کراچی (نمائندہ خصوصی): صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو اپنی پالیسیوں کے مرکز میں رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر مرد و عورت دونوں کو برابر کے حقوق دیے، جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے لیے انقلابی اقدامات کیے، جن میں خواتین بینک، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام اور خواتین پولیس اسٹیشنز کا قیام شامل ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے لاکھوں خواتین کو معاشی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 21 لاکھ گھروں کے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جن کی ملکیت خواتین کے نام پر رکھی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق پارٹی نے خواتین کے لیے پنک بس سروس اور مفت الیکٹرک اسکوٹیز متعارف کرا کے سفری سہولیات میں ایک نیا دور شروع کیا۔

اس موقع پر چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے خواتین کی قیادت کے لیے نئی راہیں کھولیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت خواتین کے لیے تربیتی پروگرامز، اسکالرشپس اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یانگ یون ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ چینی قونصلیٹ کراچی بلوچستان اور سندھ کی خواتین کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائے گا تاکہ خواتین ترقی کے عمل میں براہِ راست شریک ہوں۔تقریب میں صوبائی وزیر سردار شاہ، پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
بعد ازاں فریال تالپور، شرجیل میمن اور سردار شاہ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، خواتین کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں