پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے معاملے پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متبادل پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر فرنچائز کی رکنیت ختم کر دی جاتی ہے تو بورڈ نئے مالک کو جلد از جلد فائنل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے متعدد سرمایہ کار مسلسل رابطے میں ہیں جنہوں نے ملتان سلطانز کرکٹ ٹیم خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اگر پی سی بی اور موجودہ مینجمنٹ کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے تو فرنچائز فروخت کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی لیگ کی ویلیوایشن کے عمل کے قریب کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہتا ہے جس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو۔
تاہم بورڈ اور ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کے درمیان حالیہ دنوں میں کچھ معاملات پر تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھیجا، جس میں فرنچائز کی رکنیت منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
یہ صورتحال پی ایس ایل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا رہی ہے، کیونکہ ملتان سلطانز گزشتہ کئی سیزن سے لیگ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار ہوتی رہی ہے۔
سیو آور پاک
